مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
Image
Image

منتخب مضمون

Image

پیرس (انگریزی: Paris) (فرانسیسی تلفظ: [paʁi] (Image سنیے) پاغی) فرانس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، 2019ء کے تخمینہ آبادی کے مطابق اس میں 2,165,423 رہائشی تھے جو اس کے رقبہ 105 کلومیٹر (41 مربع میل) سے زیادہ کے علاقے میں تھے، جو اسے 2020ء میں اسے دنیا کا 34 واں سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بناتا ہے۔سترہویں صدی سے پیرس دنیا کے مالیاتی، سفارت کاری، تجارت، فیشن، فن طباخی اور سائنس کے دنیا کے بڑے مراکز میں سے ایک رہا ہے۔ فنون اور سائنسی علوم میں اس کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ شارعی روشنیوں کے اس کے ابتدائی نظام کی وجہ سے انیسویں صدی میں اسے "روشنیوں کا شہر" کہا جانے لگا۔ جنگ عظیم دوم سے پہلے لندن کی طرح، اسے کبھی کبھی دنیا کا دار الحکومت بھی کہا جاتا تھا۔

پیرس کا شہر پیرس علاقہ یا ایل-دو-فرانس علاقے کا مرکز ہے۔ 2019ء میں 12,262,544 کی تخمینہ شدہ آبادی کے ساتھ یہ فرانس کی آبادی کا تقریباً 19% ہے۔پیرس علاقے کی 2019ء میں خام ملکی پیداوار 739 بلین یورو (743 بلین امریکی ڈالر) تھی، جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔

Image
Image

خبروں میں

ٹائی پو عمارت آتشزدگی
ٹائی پو عمارت آتشزدگی
Image
Image

کیا آپ جانتے ہیں؟

جدہ اسلامی بندرگاہ
جدہ اسلامی بندرگاہ

 • …کہ سعودی عرب کی سب سے اہم بندرگاہ جدہ اسلامی بندرگاہ (تصویر میں) ہے جو تیسرے اسلامی خلیفہ عثمان بن عفان کے دور حکومت میں 646ء میں قائم کی گئی تھی؟
 • …کہ نماز ظہر پانچ نمازیں فرض ہونے کے بعد پڑھی جانے والی سب سے پہلی نماز ہے؟
 • …کہ دمشق دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو مسلسل آباد ہے؟
 • …کہ دنیا کی پہلی ٹیلی فون کال 1876ء میں الیگزنڈر گراہم بیل اور اس کے معاون تھامس واٹسن کے درمیان ہوئی تھی؟


Image
Image

ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!
Image
Image

آج کا لفظ

7
عموماً کہا جاتا ہے: ہم نے کپڑے دھلے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم نے کپڑے دھوئے
اس لیے کہ: دھلنا فعل لازم ہے جبکہ دھونا فعل متعدی؛ واضح رہے کہ فعل لازم میں کوئی مفعول نہیں ہوتا۔


Image
Image

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 236,622 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


Image
Image

منتخب فہرست

بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ آبادی
بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ آبادی

بھارت میں کل 28 ریاستیں اور 8 یونین علاقے ہیں۔ 2011ء تک بھارت کی کل آبادی 1.2 ارب ہے اور بلحاظ آبادی یہ چین کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے پاس ت ممالک عالمی رقبہ کا کل 2.4% حصہ ہے اور یہاں عالمی آبادی کا کل 17.5% حصہ مقیم ہے۔ سندھ و گنگ کا میدان کا میدان دنیا کے زرخیز ترین میدانی علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے اسے دنیا کے آباد ترین خطوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی ساحلی میدان اور مغربی ساحلی میدان بشمول سطح مرتفع دکن بھی بھارت کے زرخیز علاقوں میں سے ایک ہے۔ مغربی راجستھان میں صحرائے تھار دنیا کے آباد ترین صحراؤں میں سے ایک ہے۔ شمال اور شمال مشرقی بھارت میں واقع سلسلہ کوہ ہمالیہ زرخیز وادیوں اور سرد ریگستان پر مشتمل ہے۔ ان علاقوں میں طبعی رکاوٹوں کے سبب آبادی نسبتا کم ہے۔

Image
Image

تاریخ

آج: اتوار، 21 دسمبر 2025 عیسوی بمطابق 1 رجب 1447 ہجری (م ع و)

Image
واقعات
ولادت
وفات
Image
Image

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 236,622 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: Image اور Image

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!