BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
مسعود پزشکیان کی موجودگی میں شہباز شریف کو ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر وضاحت کیوں دینا پڑی؟
پاکستان کے وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کے چند ہی گھنٹے بعد ایرانی وزارت خارجہ کا بھی اسی معاملے پر ایک بیان سامنے آیا جس میں شہباز شریف کے بیان کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔ بعد ازاں شہباز شریف نے وضاحت دی کہ ایرانی میزائل پروگرام مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں اور یہ ایران کا دفاعی حق ہے۔
وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا
علی الزوادی کو ایک ’پراسرار قطری ثالث‘ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جو شہ سرخیوں میں رہنے کی بجائے صرف عملی کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
’گاڑی روک کر پولیس نے کہا خوراک اور ادویات ضائع کرو‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اشیا کی قلت سے لوگ پریشان
نوید کہتے ہیں کہ وہ عباس پور میں اپنی فیملی کے لیے راولپنڈی سے اشیا لے جا رہے تھے کہ آزاد پتن کے قریب پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور گاڑی کی تلاشی لینا شروع کر دی۔ وہ خطے کے ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہیں جنھیں ہڑتال کی وجہ سے اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔
سرگودھا میں آٹھ سالہ منتہا زہرا کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک: ’بچی گھر کے قریب دکان میں گئی مگر واپس نہیں آئی‘
پنجاب پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حکام کے مطابق سرگودھا شہر میں آٹھ سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کے مرکزی ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت ہوئی ہے۔
لائیو, لبنان میں جنگ کا خاتمہ اتنا ہی اہم ہے جتنا ایران میں جنگ کا خاتمہ: قالیباف
لبنان میں جنگ کا خاتمہ، ایران میں جنگ کے خاتمے جتنا اہم قرار دیتے ہوئے ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی ’درآمد شدہ‘ نہیں ہونی چاہیے۔
انڈیا میں گینگ ریپ کا نیا کیس جس نے 2012 کے دلی بس حملے کی دردناک یاد تازہ کی
28 سالہ سوما چار بچوں کی والدہ ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ ان کے اپنے گھر میں کیا گیا اور مردوں کے ایک گروپ نے نہ صرف ان کا گینگ ریپ کیا بلکہ مبینہ طور پر ان کی اندام نہانی میں گولی کا خول سمیت دیگر اشیا داخل کی گئیں۔
پاکستانی پرچم سے سفید رنگ غائب، ہاکی فیڈریشن کی معذرت: ’میدان میں کھڑے اہلکاروں نے اسے کیوں نہ دیکھا؟‘
تقریب کے دوران جب پاکستان کا قومی پرچم سامنے لایا گیا تو اس میں دو رنگوں یعنی سفید اور سبز کی بجائے صرف ایک رنگ تھا۔
رہائشی پلاٹ پر تعمیر کردہ کمرشل عمارت میں آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک: ’پاپا بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے، مجھے بچا لیں‘
لکھنؤ کے علاقے علی گنج میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی عمارت دو منزلہ تھی، جس کے گراؤنڈ فلور پر پالتو جانوروں کو فروخت کرنے کی ایک دکان اور ویٹرنری کلینک تھا جبکہ بالائی منزل پر ایک اینیمیشن اور گیمنگ ٹریننگ سینٹر تھا، جہاں نوجوان طلبا اینیمیشن اور کوڈنگ سیکھتے تھے۔
عضوِ تناسل مردوں کی صحت کا پیمانہ: وہ علامات جنھیں سنجیدگی سے لینا ضروری ہے
نئی تحقیق کے مطابق عضو تناسل اکثر مرد کی مجموعی صحت کا پیمانہ ہوتا ہے اور اس کا درست کام نہ کرنا کئی سنگین بیماریوں جیسے ذیابیطس، دل کا دورہ، فالج اور ڈیمنشیا کی پیشگی علامت ہو سکتا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































