صفحۂ اول
منتخب مضمونسلطنت عثمانیہ (یا خلافت عثمانیہ 1517ء سے 1924ء تک) (عثمانی ترکی زبان: "دولت عالیہ عثمانیہ"، ترکی زبان: Osmanlı Devleti) سنہ 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھی۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔
|
خبروں میں
منتخب فہرستکیمیاء میں نوبل انعام ، رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کیمیا کے مختلف شعبوں میں سائنس دانوں کو ان کی سائنس میں نمایاں خدمات کے لیے دیا جانے والا ایک سالانہ ایوارڈ ہے۔ یہ ان پانچ انعامات میں سے ایک ہے جو الفریڈ نوبل کی وفات سے ایک سال قبل 1895ء میں ان کی وصیت کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اور رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے منتخب کردہ پانچ اراکین کی کمیٹی کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ اسے 10 دسمبر جو اس ایوارڈ کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی ہے، کو سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں ہر سال منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اس کے نامزد کردہ افراد کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ سونے کے تمغے پر مشتمل ہوتا ہے جس میں نوبل کی تصویر ، ایک نوبل ڈپلوما سرٹیفکیٹ اور ایک مالی انعام جس کی رقم ہر سال نوبل فاؤنڈیشن کی طرف سے طے کی جاتی ہے۔ ہر سال رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس، سویڈیش اکیڈمی، کارولینسکا انسٹی ٹیوٹ اور نارویجین نوبل کمیٹی نوبل انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان کرتی ہے۔ یہ انعام ایسے اداروں یا شخصیات کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کیمیا، طبیعیات، ادب، امن، حیاتی فعلیات یا طب کے میدان میں نمایاں ترین کام انجام دیا ہو۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ قرآن مجید (تصویر میں) کا سب سے پہلا ترجمہ حضرت سلمان فارسی نے سورۃ الفاتحہ کا فارسی میں ترجمہ کر کے کیا تھا؟
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 240,737 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ |
تاریخآج: پير، 9 مارچ 2026 عیسوی بمطابق 20 رمضان 1447 ہجری (م ع و)
| |
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 240,737 مضامین موجود ہیں۔
| |
|
| مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |



